• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی فضاؤں میں بسنت کی واپسی، شہریوں میں زبردست جوش و خروش

اسلام آباد (اے ایف پی)لاہور کی فضاؤں میں بسنت کی واپسی، شہریوں میں زبردست جوش و خروش،ماضی کے سانحات کے بعد سخت قوانین، شہریوں نے ذمہ دارانہ جشن منایا،غیر ملکی میڈیا ،پاکستان کے مشرقی شہر لاہور کی فضاؤں میں شوخ اور رنگ برنگی پتنگیں لہراتی نظر آئیں، جو 19 سالہ پابندی کے بعد ایک ثقافتی تہوار کی واپسی کی علامت تھیں۔ یہ پابندی ماضی میں حفاظتی خدشات کے باعث عائد کی گئی تھی۔پنجاب صوبے میں تین روزہ پتنگ بازی کے اس تہوار، جسے ’’بسنت‘‘ کہا جاتا ہے اور جو روایتی طور پر موسمِ بہار کی آمد کی علامت ہے، کے موقع پر خاندانوں اور دوستوں کے گروہ چھتوں، پارکوں اور گلیوں میں جمع ہوئے۔پس منظر میں ڈھول کی تھاپ کے ساتھ پتنگ بازوں کا کہنا تھا کہ ہر کوئی پُرجوش ہے، پورا پنجاب، پورا پاکستان۔ اب پتنگیں اور ڈور تلاش کرنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ سب فروخت ہو چکی ہیں۔پنجاب حکومت نے 2007 میں شیشے کے سفوف سے بنائی گئی ڈور اور جشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے ہونے والے جان لیوا حادثات کے باعث اس تہوار پر پابندی لگا دی تھی۔انتہائی تیز دھار ڈور، جسے ’’مانجھا‘‘ کہا جاتا ہے، نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید زخمی کیا تھا اور کئی اموات بھی ہوئیں، جس کے بعد سخت کارروائی کی گئی تھی
اہم خبریں سے مزید