• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 774 واں سالانہ عرس دوسرے روز بھی عقیدت و جوش سے جاری

دادو(نامہ نگار جاوید ناریجو) سیہون شریف میں حضرت عثمان مروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ 774واں عرس مبارک سہ روزہ سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کا سلسلہ آج دوسرے بھی انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہیں۔ ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد درگاہ قلندر پر حاضری دے کر دعائیں مانگنے کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر کی گلیوں اور بازاروں میں جشن کا سماں ہے جبکہ ہر طرف “جھولے لعل” اور “دمادم مست قلندر” کے نعرے گونج رہے ہیں۔ زائرین ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال رہے ہیں اور روحانی کیفیت میں عرس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید