• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شٹر بند، پہیہ جام ہڑتال کی کامیابی عوامی بیداری کا ثبوت ہے، زین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے وائس چیئرمین سید زین شاہ نے کہا ہے کہ شٹر بند اور پہیہ جام ہڑتال کی کامیابی عوامی بیداری کا ثبوت ہے، سندھ کے عوام نےپھر ثابت کر دیا جبر، ناانصافی، دھاندلی اور عوامی رائے کی توہین قبول نہیں، گرفتار کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیکر بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف ہونے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے پرسندھ کے عوام، کارکنان، دوستوں، اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹ اتحاد کا شکر گزار ہوں۔ سندھ کے عوام نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جبر، ناانصافی، دھاندلی اور عوامی رائے کی توہین کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ شٹر بند اور پہیہ جام ہڑتال کی شاندار کامیابی عوامی بیداری، سیاسی شعور اور ظالمانہ نظام کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا واضح ثبوت ہے۔
اہم خبریں سے مزید