• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تجارتی معاہدے کی خاطر بھارتی ریفائنرز کا روسی تیل سے گریز

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی تجارتی معاہدے کی خاطر بھارتی ریفائنرز روسی تیل سے گریز کرنے لگے، مارچ، اپریل کے لیے روسی خام تیل کی پیشکشیں مسترد، امریکا بھارت عبوری تجارتی فریم ورک پر پیشرفت، بھارت نے ماسکو سے تیل روکنے کا وعدہ کیا، ٹرمپ کا دعویٰ، روسی تیل درآمدات 2025 کے مقابلے میں نمایاں کم ہوئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریفائنرز امریکی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش میں روسی خام تیل کی خرید سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور مارچ و اپریل کی کھیپوں کی پیشکشیں قبول نہیں کر رہے، حالانکہ کچھ ترسیلات پہلے سے طے تھیں۔ بھارت اور امریکہ نے حال ہی میں ایک عبوری تجارتی فریم ورک پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت محصولات میں کمی اور معاشی تعاون بڑھایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید