• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقیں ’’بلیو ڈیفنڈر 26‘‘

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقیں “بلیو ڈیفنڈر 26”، مقصد بحری تحفظ کی مضبوطی اور فوجی تعاون کا فروغ، کنگ فیصل نیول بیس میں میدان اور حربی منظرنامے شامل، مشقوں کا وقت حساس، دونوں ممالک نے دفاع سمیت دیگر شعبوں میں 270 ارب ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ نے جِدہ میں مشترکہ بحری مشقیں "بلیو ڈیفنڈر 26" شروع کی ہیں، جن کا مقصد بحری تحفظ کو مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کے فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزارت دفاع سعودی عرب کے مطابق یہ مشقیں کنگ فیصل نیول بیس میں جری ہیں اور اس میں میدان اور حربی منظرناموں کی مشقیں شامل ہیں، جن کے دوران دونوں افواج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید