• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتِ اسلامی سندھ حکومت کے فسطائی اقدامات کا ہر سطح پر مقابلہ کریگی

اسلام آباد (نیوز ر پو رٹر) جماعتِ اسلامی سندھ حکومت کے فسطائی اقدامات کا ہر سطح پر مقابلہ کرے گی ، مرکزی مجلسِ شوریٰ اجلاس میں سندھ حکومت کے مبینہ فاشزم اور غیر جمہوری طرزِ عمل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ،جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور مرکزی شوریٰ نے کراچی میں عوامی پریس کانفرنس پر پولیس کریک ڈاؤن اور کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں سندھ حکومت کے مبینہ فاشزم اور غیر جمہوری طرزِ عمل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے جمہوری اقدار کو پامال کرتے ہوئے عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں پر ظلم و جبر کا راستہ اختیار کیا، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
اہم خبریں سے مزید