• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں امریکی فوج کی موجودگی قبول نہیں، ایران

تہران(جنگ نیوز)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عمان میں جمعے کو امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کے ساتھ سینٹکام کے کمانڈر بھی موجود تھے۔بی بی سی فارسی کے مطابق اتوار کو تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی مذاکراتی وفد پر یہ واضح کر دیا تھا کہ ایران کو ’مذاکراتی عمل میں فوج کی موجودگی‘ قبول نہیں اور سیٹکام کمانڈر کی وہاں موجودگی اس ’مقصد کے حصول میں مدد نہیں دے گی‘ جس کے لیے وہ یہاں آئے ہیں۔ایرانی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں بتایا گیا کہ سینٹکام کمانڈر یہاں کسی بحری جہاز کا معائن کرنے آئے ہیں۔‘’امریکیوں نے درخواست کی کہ سینٹکام کمانڈر کو وہاں موجود رہنا دیا جائے، لیکن ہم نے اس کی مخالفت کی۔
اہم خبریں سے مزید