• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتوں کے حملوں میں اضافے پر ایم کیو ایم کی تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی کے مختلف علاقوں، بالخصوص قائد آباد اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کے حملوں میں بے پناہ اضافے اور پولیس اہلکاروں سمیت خواتین و بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات پر شدید غم و غصے اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی انتظامیہ کی غفلت کے باعث کراچی کے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ ایک طرف اسٹریٹ کرمنلز کی گولیوں کا راج ہے تو دوسری طرف گلی کوچوں میں خونخوار آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید