اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے برطانیہ کا ورک ویزہ دلوانے کے بہانے 45 لاکھ روپے بٹورے کے الزام میں ملوث محمد جنید ولد محمد راسب کو گرفتار کرلیا گیا ہے تفتشی افسرسب انسپکٹر میمونہ کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر میرپورنیو سٹی میں چھاپے میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان نے نہ تو ویزہ فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔