کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تنظیمات اہلسنت و جماعت کے سربراہ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تھا کیونکہ یہ ایک ناجائز بچہ ہے امت مسلمہ بھی اسے تسلیم نہ کرے۔اسرائیل اور بھارت کے وزراء اعظم جنگی مجرم ہیں،ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور دنیا بھر میں ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ 25کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔بھارت اگر جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ،اسرائیل اور بھارت کے وزرائے اعظم جنگی مجرم ان کے خلاف کارروائی کی جائے ،ان خیالات اظہار انہوں نے اتوار کو تنظیمات اہلسنت و جماعت کے تحت اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی۔بھارت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر نکالے جانے والے ملین مارچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔مارچ میں پیر مظفر حسین شاہ،علامہ ریحان امجد نعمانی ۔شاداب رضا نقشبندی ۔مفتی عابد مبارک اور دیگر موجود تھے ۔ملین مارچ کے شرکاء قافلوں کی شکل میں تبت سینٹر پہنچے ۔شرکاء نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھارکھے تھے ۔شرکاء نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم ممالک او آئی سے کے پلیٹ فارم سے مسئلہ فلسطین پر ایک جامع پالیسی کا اعلان کریں۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ حقوقِ انسانی ، حقوقِ نسواں اور حقوقِ اطفال کے اداروں سے روابط کو عارضی طور پر معطل کریں۔عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے مطابق بنیامین نتن یاہو کا جنگی جرائم پر ٹرائل کیا جائے۔اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں۔