• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے کراچی کے رہائشی باپ بیٹے ڈوب گئے

حب(نامہ نگار)گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے باپ بیٹے ڈوب گئے،ڈوبنے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے، پکنک منانے کے غرض سے ڈوبتے دیکھ کر باپ نے سمندر میں چھلانگ لگائی بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی سمندر کی بے رحم لہروں کی زد میں آگیا،میونسپل کمیٹی گڈانی لائف گارڈز نے کشتی کے زریعے لاشیں نکال لی،لاشوں کو آر ایچ سی شیخ آباد منتقل کردیا گیا ،پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کریم شاہ اور بیٹے کی شناخت عبید شاہ ساکن نیول کراچی سے ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید