• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتسب پنجاب کا جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ ،عوامی دادرسی میں بہتری

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محتسب پنجاب نے جنوبی پنجاب میں عوامی شکایات کے ازالے اور دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ دنوں میں ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، بہاولپور، لودھراں، رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ان دوروں کے دوران انہوں نے متعلقہ دفاتر میں عملے سے ملاقاتیں کیں، دائر شدہ درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین سے براہ راست ان کے مسائل اور شکایات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ سائلین نے محتسب پنجاب کی جانب سے بلا معاوضہ اور بروقت انصاف کی فراہمی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور اسے غریب عوام کے لیے عوامی عدالت قرار دیا۔محتسب پنجاب نے دفاتر میں موجود سائلین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی فوری اور مؤثر دادرسی ہے۔
ملتان سے مزید