اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت کو سندھ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔