• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے کیخلاف تجارتی پابندیاں لگادیں

کراچی (نیوز ڈیسک) کئی ماہ تک بیان بازی کے بعد انڈیا اور بنگلہ دیش کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تجارتی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کی وجہ سے دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔گذشتہ ماہ بنگلہ دیش نے انڈیا سے سوتی دھاگے کی زمینی راستے سے درآمد محدود کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ مقامی صنعتوں کو غیر ملکی سستی مصنوعات کے اثرات سے تحفظ دیا جا سکے۔ڈھاکہ کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا گیا جب انڈیا نے اچانک بنگلہ دیش کو فراہم کردہ وہ سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت بنگلہ دیشی مصنوعات انڈیا کی بندرگاہوں اور ایئر پورٹس کے راستے بیرون ملک برآمد کی جاتی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید