• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے حلقہ میں بدستور گندا پانی سپلائی، واسا نے نئے پائپ نہ ڈالے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے، متاثرین

لاہور (خصوصی رپورٹر)واسا کا بیماریاں پھیلاؤ مشن جاری،نواز شریف اور بلال یاسین کے حلقہ کے علاقے موہنی روڈ کی آبادیوں کاردار پارک،احمد پارک کے گھروں نگینہ مسجد و دیگر مساجد میں بدستور سیوریج کی غلاظت ملا گندا پانی سپلائی کیا جا رہا ہے لوگ پیٹ اور جگر کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ واسا حکام صرف طفل تسلیوں سے وقت ٹال رہا ہے۔ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین علی شان بسرا،ڈاکٹر احمد بھٹی،شہزاد شاہد، اذان اصغر،عبد الخالق خان اور نگینہ مسجد کے خطیب مولانا بشیر احمد یوسفزئی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر واسا نے نئے پائپ نہ ڈالے تو ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ اس سلسلہ میں واسا کے انجینئرولید نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بعض قریبی علاقوں میں نئے پائپ ڈال رہے ہیں حکام کی منظوری ملنے کے بعد کاردار پارک اور احمد پارک عزیز روڈ پر بھئی نئے پائپ ڈال دیں گے۔
لاہور سے مزید