• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبے میں اصلاحات کیلئے انتظامیہ اقدامات کررہی ہے،ڈی سی ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں اصلاحات کیلئے ضلعی انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، اس سلسلے میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جدید ریسرچ پر بھی کام کیا جارہا ہے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہی، محمد علی نے ایگریکلچر یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ دی۔
ملتان سے مزید