اسلام آباد(فاروق اقدس)پہلگام میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف جن اقدامات کا فیصلہ کیا ان سے جہاں پاکستان اجتماعی طور پرمتاثر ہو رہا ہے وہیں انفرادی سطح پر بھی کئی گھرانے شدید پریشانی کا شکار ہیں خاص طور پر دل کے عارضے میں پیدائشی طور پر مبتلا وہ بچے جن کے علاج کیلئے ان کے والدین بھارت میں علاج کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ مودی حکومت کے اس غیر انسانی اقدام سے ان بچوں اور ان کے والدین کو بھی بھارت سے واپس بھیجا جا رہا ہے جو وہاں ہسپتال میں زیر علاج تھے اور حال ہی میں ایسے دو بچوں کو علاج کے دوران ہی پاکستان واپس بھیجا گیا تاہم ایسی اطلاعات کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا اور بھارت سے واپس آنے والے ان دونوں بچوں کے علاج کی ذمہ داری لیتے ہوئے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی)کو احکامات جاری کردیئے۔