• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ واپس بنگلہ دیش پہنچ گئیں

اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا لندن میں چار ماہ کے قیام کے بعد منگل کو واپس بنگلہ دیش پہنچ گئیں جب ڈھاکہ کے مرکزی ہوائی اڈے پر پہنچیں تو بڑے پارٹی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ وہیل چیئر پر بیٹھی خالدہ ضیا نے مسکراتے ہوئے بار بار دایاں ہاتھ اٹھا کر لوگوں کے سلام کا جواب دیا۔ حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ان کی واپسی پر ان کے استقبال کے لیے ہجوم جمع ہو گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہزاروں کارکن، جن میں سے بہت سے بنگلہ دیش اور بی این پی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ تقریباً نو کلومیٹر طویل سڑک کے دونوں طرف موجود تھے۔ خالدہ ضیا علالت کے باعث علاج کی غرض سے چار ماہ تک لندن میں قیام پذیر رہیں۔
اہم خبریں سے مزید