• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے جوانوں نے دن کے اجالے میں بھارت کو کرارا جواب دیدیا، آفاق احمد

کراچی(نیوزڈیسک) چیئر مین آفاق احمد نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں مساجد اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کو بزدل فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں اور شاہینوں نے دن کے اجالے میں بھارتی فوجیوں اور انکے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہمارے شاہین اور بہادرجوان ہماری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے بلا اشتعال اور بزدلانہ حملے کی نہ صرف مذمت کرنی چاہیے بلکہ اس سے بین الاقوامی برادری سفارتی تعلقات ختم کرکے، اسے اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے اور عالمی امن تباہ کرنے کی کوشش کی سزا دینی چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید