• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان سے 52 کامن ٹریننگ پروگرام کے نئے افسران کے وفد کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں سے 52کامن ٹریننگ پروگرام کے نئے افسران کے وفد نے ملاقات کی، کمشنر نے ملتان ڈویژن بارے سوالات پر تفصیلی جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، وال چاکنگ ، قبضہ مافیا، گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی، جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ستھرا پنجاب مہم میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کیا جاچکاہے، فنکاروں ، ادیبوں ، شاعروں کی مالی معاونت کرنے بارے بھی پالیسی مرتب کی جارہی ہے،کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرکے سروس ڈیلیوری بہتر بنائی جاسکتی ہے،ملتان کی ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے 22 بس شیڈز، 18 سڑکوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے اورنادرن بائی ہاس کو ماڈل روڈ بنایا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید