اسلام آباد (رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جمعرات کے روزسیکورٹی سے متعلق اہم اجلاس ۔وزیر اعظم ہاؤس میں بقیہ8میچ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں اور ٹورنامنٹ کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم رات گئے تک پی سی بی حکام میچوں کو کراچی یا دبئی منتقل کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکے۔جمعے کو میچ ہوگا یا نہیں؟ اگر ٹورنامنٹ کسی اور جگہ منتقل کرنا ہے تو کب سے شروع ہوگا۔پی سی بی حکام سے رابطے کی کئی کوششوں کے باوجود کوئی ذمے دار اس بارے میں کسی بات کی تصدیق نہ کرسکا۔جمعرات کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا میچ ملتوی کردیا گیا تاہم جمعے کو لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کا میچ کہاں ہوگا یا وہ میچ بھی ری شیڈول ہوجائے گا۔رات گئے اس میچ کے بارے میں پی سی بی بتانے سے گریز کررہا تھا۔ذرائع کے مطابق بقیہ میچ کراچی اور دبئی کرانے کے آپشن زیر غور ہیں لیکن فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے حکومت ،سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پی سی بی کلیئرنس نہ مل سکی۔پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین محسن نقوی اور پی ایس ایل حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں اور پی ایس ایل انتظامیہ سے طویل میٹنگ کی انہیں بقیہ میچ کراچی یا دبئی منتقل کرنے کے آپشن دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان جمعرات کی شب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کی صبح راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناعتیں لگادی گئیں ۔