• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سرحدی جھڑپوں میں شدت، سیکڑوں شہریوں کی منتقلی

سری نگر(نیوزڈیسک)بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری سرحدی جھڑپوں میں شدت آگئی ہے جس کے باعث سیکڑوں شہریوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب دو سرحدی دیہاتوں سے سیکڑوں افراد کو بسوں کے ذریعے نکال کر ایک کالج میں منتقل کردیا گیا ہے ، جو فرنٹ لائن سے 20 کلومیٹر دور واقع ہے اور جسے عارضی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کالج میں تقریباً 400افراد کے لیے عارضی بستر بچھا کر کمروں کو رہائشی جگہ میں بدل دیا گیا ہے۔ حکام نے وہاں دو ڈاکٹر تعینات کیے ہیں اور بنیادی خوراک کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔اسی کے قریب واقع ایک ہندو روحانی مرکز کو بھی خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں متاثرین کیلئے عارضی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید