• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (حنیف خالد)نور خان ایئر بیس پر بھارتی حملہ ناکام، رن وے پر رات گئے بھارت کی جانب سے دو حملے کئے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوںمیزائل حملے ناکام بنا دیئے گئے۔ مرید بیس اور شور کوٹ پر بھی میزائل داغے گئے،پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے میزائل افغانستان میں بھی داغے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ رات گئے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے علاقے نارنگ میںبھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، دریں اثناڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے بریفنگ میں بتایا کہ میں آپ کو ایک شاکنگ خبر دینا چاہتا ہوں انڈیا نے اب سے تھوڑی دیر پہلے چھ بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کئے ہیں ان میں سے ایک بیلسٹک میزائل نے آدم پور کو ہی ہٹ کیا ہے اور باقی پانچ میزائل بھارتی پنجاب امرتسر کے علاقے میں ہٹ کئے ہیں ۔ انڈیا اپنی مذموم سازشوں کے ذریعے انڈین پنجاب میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کررہا ہے ہماری تمام ہمدردی سکھ برادری کے ساتھ ہے ان اقلیتوں کے ساتھ ہے جو کہ اس وقت ان کی اندرونی سازشوں اور مظالم شکار بھی ہورہے ہیں ۔انڈیا کی عقل سے ماؤف ایک حرکت اپنے ہی ملک میں پانچ بیلسٹک میزائل امرتسر میں او رایک آدم پور میں گرادیئے ہیں ٹارگٹ کردیئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید