اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سائبر حملے کی وجہ سے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی ای آر ٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی جس میں ایسی افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوئی اے ٹی ایم بند نہیں ہے اور نہ ہی کسی سائبر حملے کی اطلاع ہے۔