• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلہ، اوتھل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

بیلہ (نامہ نگار) ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں جمعہ کو ہاسپٹل روڈ پر موٹر سائیکل پرسوار دو مسلح نقاب پوشوں نے حجام کی دو دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ـ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ـ جاں بحق افراد کی شناخت اسحاق ، اصغر اور سمیر پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جن میں بالترتیب دو کا تعلق صوبہ پنجاب جبکہ ایک کا کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے ـ شدید زخمی عابد حجام کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی ریفر کر دیا گیا ہے ـ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ـ ایس ایس پی عاطف امیر نے جنگ کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو جلد قانون کی گرفت میں ہوں گےـ
اہم خبریں سے مزید