• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواجِ پاکستان، حکومت اور پوری قوم کو فتح مبین مبارک، علماء

لاہور،کاہنہ(خبرنگارنامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ فتح منایا گیا ،متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں میں شرکاء نے پاکستانی پرچم تھامے ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ اور ’’افواج پاکستان پائندہ باد ‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ہم نے بھارت کو دن کے اجالے میں جواب دیا ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ایک عظیم کامیابی حاصل کی ہے۔فتح مبارک ! اپنے آپ کو بہت بڑا چوہدری سمجھنے والے بھارت نے ایک ہی دن میں گھٹنے ٹیک دیئے، امریکی مداخلت کے بعد سیز فائر پراتفاق ہوا جو پاکستان کی کامیاب سفارتی اور عسکری حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے مزید برآں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ، حکومت اور پوری قوم کو فتح مبین اور فتح عظیم مبارک ہو۔ پاکستانی فوج میدان جنگ میں شیر اور ہندوستانی فوج گیدڑ ہے جو کبھی بھی میدان جنگ میں جزبہ جہاد اور شوقِ شہادت سے سرشار پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ جو ہمیں فلسطین بنانے کے خواب دیکھ رہے تھے ایک ہی حملے میں ان کے ہوش ٹھکانے آ چکے ہیں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ مدرسہ کا ہر بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ۔تقریب میں آغا صغیر عباس ورک ، قاری خالد محمود،قاری نجیب اللہ کی بھی شرکت۔نٹر حافظ وبد الکریم نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب اور عالمی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ پاکستانی فوج اورقوم نے جس جذبے اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ہم امن چاہتے ہیں، مگر اپنے وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے۔کاہنہ میں پاک فوج سےاظہار یکجہتی کےلئےمسلم لیگ ن اورجماعت اہل سنت نے ریلی نکالی ، ریلی میں ایم پی ایز راناراشد ،عمران جاو ید، رمضان مستانہ ،شبیرعثمانی مولاناندیم جیلانی اوراشرف سعیدی سمیت دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیااورپاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ۔