• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وغیرملکی سفارت خانوں کی سکیورٹی بڑھادی گئی،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر موجودہ سرحدی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں جاری ہیں اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے اور ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس چیک پوسٹوں، چینی و غیر ملکی سفارت خانوں، حساس مقامات اور تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملکی اندرونی سرحدوں کی حفاظت، دہشت گردوں، شر پسندوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔