• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں منعقد ہونے والا پاکستان اور یورپی یونین بزنس فورم ملتوی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد اس ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہونے والا پاکستان اور یورپی یونین بزنس فورم ملتوی کر دیا گیا ہے اور اسے آئندہ ہفتوں میں دوبارہ شیڈول کئے جانے امکان ہے۔ معاشی محاذ پر ایک اور اہم مصروفیت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 سے 22 مئی 2025 تک اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات ہیں۔ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ مقام وہی رہے گا یا اسے دوحہ یا دبئی منتقل کر دیا جائے گا۔ امکان ہے کہ آئی ایم ایف اسلام آباد آنے کو ترجیح دے، بشرطیکہ اُن کا سیکیورٹی محکمہ اُنہیں اس کی اجازت دے دے۔ بصورت دیگر، وہ اسلام آباد کے وقت کے قریب کسی مقام کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ملاقاتیں زوم پر کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید