کوٹلی (شوکت ناز‘ نمائندہ جنگ) مکار دشمن بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں شیلنگ کرکے ایکشہری کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان و بھارت کی طرف سے جنگ بندی کے باوجود ازلی مکار دشمن بھارت نے صبح سویرے نکیال سیکٹر میں شیلنگ کی جس سے ایک شہری شاہد ولد محمد تاج شدید زخمی ہو گیا۔ اُسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ نوید ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے غسل و کفن اور دیگر انتظامات کئے گئے۔ مقامی شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا کہ سیز فائر کے باوجود شیلنگ کر کے مودی حکومت کا گھٹیا پن ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مکار دشمن ہے۔ کشمیر کے عوام بھارت کی فطرت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں۔