اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی نے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قرارداد کا متن تھا کہ ایوان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا،انکی قربانی کو قومی فخر،اتحاد اور حوصلے کی علامت قرار دیتا ہے،، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کیلئے کردار ادار کیا اور ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے ، قرارداد کے متن کے مطابق قوم نے تمام اختلافات سے بالاتر ہوکرقیادت کے پیچھے ایک آواز ہوکراتحاد کا مظاہرہ کیا، ایوان پاکستانی افواج کو انکی پیشہ ورانہ صلاحیت و جرات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔