• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی میں امریکی کردار نے بھارت کو ناراض کر دیا، دی اکانومسٹ

کراچی (رفیق مانگٹ)برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابقجنگ بندی میں امریکی کردار نے بھارت کو ناراض کر دیا،مودی نے ٹرمپ کے جنگ بندی کرانے کے دعوے کو نظر انداز کیا ۔ ٹرمپ کی کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش اور تجارت بند کرنے کی دھمکی کو بھارت اپنی دوطرفہ پالیسی کے خلاف سمجھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کردار نے بھارت کو ناراض کر دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کرانے کے دعوے کو نظر انداز کیا۔ بھارت کا الزام ہے کہ امریکہ نے بحران کو نظرانداز کیا اور پاکستان کے جوہری اشاروں کے سامنے جھک گیا۔ ٹرمپ کی کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش اور تجارت بند کرنے کی دھمکی کو بھارت اپنی دوطرفہ پالیسی کے خلاف سمجھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، امریکی مداخلت نے دونوں فریقوں کو فتح کا دعویٰ کرنے اور جنگ سے پیچھے ہٹنے کا موقع دیا، لیکن بھارت ٹرمپ کے بیانات سے ناراض ہے۔ سابق امریکی عہدیدار لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی، لیکن امریکہ کو بھارت سے تعلقات بہتر رکھنے کے لیے مذاکرات کے وعدے سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ بھارت میں تنقید عروج پر ہے۔ سابق فوجی سربراہ جنرل (ر) وی پی ملک نے کہا کہ بھارت دہشت گردی روکنے میں ناکام رہا اور امریکی مداخلت سے اس کی اسٹریٹجک خودمختاری کو نقصان پہنچا۔
اہم خبریں سے مزید