• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکیں کھنڈرات، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ شہر قائد کا کوئی پرسان حال نہیں، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، شہر قائد کی تباہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تو نہیں کرسکا البتہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، ترقیاتی کاموں کے نام پر سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے پھر عرصے گزر جاتے ہیں، کام پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بجائے نئے نئے ٹینڈر ہوتے رہتے ہیں، کے فور کی مثال ہمارے سامنے ہے چند کروڑ سے شروع ہونے والا منصوبہ اربوں تک جا پہنچا لیکن کراچی والوں کو ایک بوند پانی میسر نہیں ہوا، اسی طرح ریڈ لائن منصوبہ بھی عرصہ دراز سے تعطل کا شکار ہے، مزار قائد سے صفورا چورنگی تک پورا یونیورسٹی روڈ تباہ حال ہے۔
اہم خبریں سے مزید