• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گاڑیاں، 18 موٹرسائیکل چوری، سٹریٹ کرائم میں موبائل فونز، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 10 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار، 7 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ لوہی بھر کے علاقے سے موٹر سائیکل اورتھانہ ترنول کے علاقے سے موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پرچھین لی گئی ۔ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ چکلالہ کے علاقہ ریلوے سکیم 9میں محمد سجاد کی والدہ اور دو بہنیں گھر میں موجود تھیں کے چھت کے راستے 4نامعلوم اشخاص گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر5لاکھ روپے اور سونا مالیتی 6لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ،پشاورروڈ لین 4میں 2 موٹرسائیکل سوارسید حسنین کا بیگ چھین کر فرارہوگئے جس میں پارسل کی رقم ایک لاکھ 32 ہزار765 روپے تھے ۔دیگر وارداتوں میں شہریوں سے چار موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ تین وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ڈھوک منگٹال میں محمد رضوان کے گھر سے 3موبائل،کمرشل مارکیٹ میں محمد امتیاز کے کمرے سے 2 موبائل اور 5ہزار روپے،بہار کالونی میں محمد آزاد کے گھرسے30جوڑے کپڑے اور ڈیڑھ لاکھ روپے ،بحریہ ٹاؤن میں بلال کے آفس سے 3 کمپیوٹر ،سی پی یو ،ایل ای ڈی کل مالیتی 8 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید