راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں رات گئے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے سنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے موٹر سائیکل بھگا دیا، پولیس نے تعاقب کیا تو دونوں ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا۔