راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شوہر نے چھری سے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔تھانہ دھمیال کومحمد وارث نے بتایاکہ میری بہن الشباء عمر 22سال کی شادی دواڑھائی سال قبل ارسلان سے ہوئی تھی جوآئے دن میری بہن سے گالم گلوچ کرتا اور اسے مارتاتھا۔منگل کی صبح 5بجے الشباء نے مجھے فون کرکے بتایاکہ ارسلان مجھے مارتاہے اور ایک دودن سے اسے کھانا بھی نہیں دیاجس پر میں خالہ زاد بھائی محمدشاکر کولے کر محلہ قریشی آباد آگئے ۔گھر میں داخل ہوئے تودونوں میاں بیوی کی توں تکرارہورہی تھی اور ارسلان کے ہاتھ میں چھری تھی جوہمیں دیکھ کرطیش میں آگیااور اس نے چھری سے الشباء پر وارکیا۔ہم اسے گاڑی میں ڈال کر قریبی ہسپتال پہنچے اسی دوران وہ دم توڑگئی ۔