راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے منشیات کے دو مقدمات میں گرفتار دو ملزمان کو مجموعی طور پر 19سال قید اور دو لاکھ سے زائد جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ عدالت نے اشفاق کو دس سال قید سوا لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ملزم رضوان عباس کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا ملی۔