• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ کا کراچی میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)متروکہ وقف املاک بورڈ نے بدھ کے روزکراچی میں ناجائز قابضین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 493کروڑ روپے مالیت سے زائد کی 17 ایکڑ قیمتی اراضی واگزار کروا لی۔ ،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے کہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آ ہنگی ڈاکٹر سید عطاء الرحمن اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود کے احکامات کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی آصف خان کی قیادت میں عمل میں لایا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید