• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ساتھ کشیدگی، پاک فوج کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی

اسلام آباد (اے ایف پی) گزشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کے درمیان مختصر تنازع بظاہر ختم ہو گیا لیکن اس دوران پاک فوج کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی۔ نوجوان پاکستانیوں نے میمز کا استعمال کیا، ہندوستانی غلط معلومات کو مذاق اور مزاح کے طور پر استعمال کیا۔ مزاح کے پردے میں پیش کی گئیں یہ میمز رائے، معلومات اور حمایت پھیلانے کا ذریعہ بن گئیں۔ سوشل میڈیا فوجیوں اور دلوں سے گھرے پائلٹوں کی تصاویر سے بھر گیا۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی کلپ وائرل ہوئی جس میں وہ کہتے ہیں کہ رافیل بہت طاقتورطیارہ ہے، اگر اسے اچھی طرح استعمال کیا جائے۔ جواب میں ہندوستان نے ایکس اور یوٹیوب پر پاکستانی عوامی شخصیات کے درجنوں اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔ اسٹیبلشمنٹ کے لیے زیادہ تر تعریف جسے سیاست میں مداخلت پر تنقید کا سامنا تھا نوجوانوں کی جانب سے آن لائن کی گئی ہے۔ پاکستان کی 240ملین آبادی میں سے تقریباً دو تہائی 30 سال سے کم عمر ہیں۔ ڈیجیٹل حقوق کی کارکن نگہت داد نے بتایاجوہری ہتھیاروں سے لیس حریفوں کے درمیان آخری بڑا تنازع 1999میں ہوا تھا اور یہ متنازع علاقے کشمیر تک محدود تھا، اس لیے نوجوان پاکستانی دونوں پڑوسیوں کو کرکٹ کے میدان پر ٹکراتے دیکھنے کے زیادہ عادی رہے ہیں لیکن بدھ کے روز ہندوستانی حملوں کے آغاز سے ہی پہلی بار وہ گولیوں کی آوازیں، دھماکے، ڈرون حملے سن سکے اور انہوں نے دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں اپنے ہی گھروں کے اوپر ڈرون اڑتے دیکھے ۔
اہم خبریں سے مزید