• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو تاریخی شکست، اس وقت آئسولیشن میں ہے، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کو تاریخی شکست نصیب ہوئی، بھارت اس وقت پوری دنیا میں آئسولیشن میں ہے، جمعرات کو بھی حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ فٹ پر دہشت گردی سے مقابلہ کر رہا تھا دہشت گردی سے پاکستان نبرد آزما تھا اس کا فائدہ بھارت کو ہو رہا تھا، بھارت اور دہشت گرد تنظیمیں ممکنہ طور پر مشترکہ مفادات رکھتی ہیں جو مغربی ممالک کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو کمزور کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے میں فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، شرجیل انعام میمن نے کہاکہ دہشت گرد بھارت نے دہشت گردی کو بنیاد بنا کر پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، بھارت اس وقت پوری دنیا میں آئسولیشن میں ہے، بھارت کو تاریخی شکست نصیب ہوئی، وہ بھی بھارت کے لئے ایک تاریخی سبق ہے پاکستان کی مسلح افواج، خاص طور پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
اہم خبریں سے مزید