• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 22 موٹرسائیکلوں، 41 موبائل فونز سے محروم، 31 گھروں میں چوریاں

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں110وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 22موٹر سائیکل،41موبائل فون اور اڑا لئے گئے ،31گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ پیر ودھائی کے علاقے خیابان سر سید اور تھانہ بنی کے علاقے ڈھوک دلال سے اسلحہ کی نوک پر دو موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی گئی۔تھانہ روات کے علاقے بحریہ فیز سیون میں کرنل (ر) تنویر احمد کے گھر سے 35 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے ، گھریلو ملازمین پر شبہ کیا گیا ہے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے پیلو روڈپر دودھ دہی کی دوکان کے مالک سے دو موٹر سائیکل سوار موبائل فون اور نقدی ایک لاکھ 30 ہزار ،اسی تھانے کے علاقے چکری روڈپر اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ذیشان علی سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ ۔ تھانہ نیو ٹائون کے علاقے پنڈورہ میں عاقب شاکر نے اطلاع دی کہ 80 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے وغیرہ چوری ہو گئے ۔ اسی تھانے کے علاقے میں عدیل سہیل سے اسلحہ کی نوک پر 75 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔ وفاقی دارلحکومت پولیس نے چوری اور سرقہ بالجبر کے صرف10 مقدمات درج کئے جن میں پانچ موٹر سائیکل چوری ہوئے ،تین گھروں کے تالے ٹوٹے ہیں جبکہ اسلحہ کی نوک پر دو شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید