• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو سلام، پاکستان زندہ باد مارچ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج اور جانباز شاہینوں نے جس طرح پورے عزم و حوصلے کے ساتھ دشمن کو جواب دیا اسے سلام پیش کرتے ہیں۔ بدھ کو سنی علماء کونسل اسلام آباد،راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان میں بھارتی جارحیت کے خلاف آبپارہ چوک تا ایمبیسی روڈ تک "پاکستان زندہ باد مارچ "کیا گیا جس کی قیادت سربراہ سنی علماء کونسل پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی، علامہ عطاء محمد دیشانی، علامہ تصدق حسین کشمیری،مفتی عبدالوحید جلالی،مفتی تنویر عالم فاروقی، عبداللہ گل،مولانا فضل الرحمن خلیل، مولانا یوسف شاہ، حافظ مقصود احمد، مولانا زاہد محمود قاسمی،حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پاکستان اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
اسلام آباد سے مزید