کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ، ضیاء الحق، نعمت اللہ، توقیر بھٹی، امین آغا اور ارشد اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ اختلافات ہمیشہ بہادر اور اصول پسند لوگ رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان ملکی تاریخ کے اصول پسند اور بہادر انسان ہیں اور ہر کارکن کو ان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب بانی پی ٹی آئی اور دوسری جانب کرپٹ ٹولہ ہے جو70سال سے ملک پر قابض اور ملکی دولت کو لوٹ رہا ہے، آج ملک کے حالات انہی کی وجہ سے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ایک نئے لیڈر کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل حل اور ملک کو بحرانی کیفیت سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کی ضرورت ہیں۔درایں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ سے ان کے صاحبزادے ڈاکٹر شاہ رخ بلوچ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہو ں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔