• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے گی، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک تعارفی اجلاس ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرز(میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ افسر، یونیسف کے نمائندہ، آر ٹی سی ایم اور متعلقہ ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی جانب سے کوئٹہ میں موجود تعلیمی اداروں کی تفصیل پر مشتمل ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ ضلع میں 678 میل اسکولز، 399 فیمیل اسکولز اور 279 مڈل گرلز اسکولز فعال ہیں۔اجلاس میں کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی صورتحال، ان کی تعیناتیوں اور حاضری کے نظام پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ای ایم آئی ایس اور بی ای ایم آئی ایس سسٹمز پر بھی مکمل بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے جاری تعلیمی معاونت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان اداروں میں یونیسف، مرسی کور، بی آر ایس پی، اسلامک ریلیف، ترقی فاؤنڈیشن، قطر فاؤنڈیشن سمیت دیگر شامل ہیں جنہوں نے مختلف تعلیمی منصوبوں پر پیش رفت رپورٹ پیش کی۔آر ٹی سی ایم کی جانب سے ایک جامع رپورٹ اجلاس کے سامنے رکھی گئی جس میں تعلیمی نظام میں موجود چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تفصیلاً گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ تمام اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے گی ۔
کوئٹہ سے مزید