• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے نشے کے عادی سمیت 3 افراد، نوزائیدہ کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرنٹیئر کالونی میں واقع مکان سے 32 سالہ سعید نواب ولد مقدرخان کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کا کہنا ہے ا کہ متوفی نشے کا عادی اور چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا ، اہلخانہ اسکاعلاج کروارہے تھے، کشمیر کالونی گلی نمبر 3 بابا چوک کے قریب گھر سے25سالہ مزمل ولد مشتاق کی لاش ملی ، بھینس کالونی یوسف عرفانی گوٹھ کے قریب خالی پلاٹ سے نشے کے عادی شخص کی لاش ملی،پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی ، دریں اثنا بلدیہ نمبر 9میں سڑک سے ملنے والی نومولود کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ،بعدازاں فلاحی ادارے کے حوالے کردی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید