• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل میٹروپولیٹن کا کوہاٹ بس ٹرمینل کا دورہ، ملازمین کی دوڑیں

پشاور(وقائع نگار) ڈائریکٹر جنرل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سید وقاص علی شاہ نے بس ٹرمینلز کے اچانک دورے شروع کر دیئے ہیں گزشتہ روز بھی ڈائریکٹر جنرل اچانک کوہاٹ بس ٹرمینل پہنچے جہاں انہوں نے بس ٹرمینل میں تجاوزات کی بھرمار پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بس ٹرمینل میں تجاوزات کی وجہ سے مسافروں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ واش رومز کی ابتر حالت زار پر ٹرمینل کے منیجر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تین روز کے اندر مزکورہ بس ٹرمینل میں تجاوزات کے خاتمے،صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
پشاور سے مزید