• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ناقص صفائی پر چوہا گجر میں دو چپس فیکٹریاں سیل

پشاور(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ پشاور نے چوہا گُجر کے علاقے میں دو چِپس فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ یہ بات سامنے آئی کہ فیکٹری مالکان مضر صحت، ناقص اور بار بار استعمال شدہ تیل سے چپس تیار کر رہے تھے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ مزید یہ کہ یہ دونوں فیکٹریاں رہائشی علاقے کے درمیان قائم تھیں جہاں سے نہ صرف شدید دھواں اور بدبو خارج ہو رہی تھی بلکہ قریبی گھروں میں رہنے والے شہریوں کو سانس کی تکالیف، آنکھوں میں جلن اور دیگر طبی مسائل کا سامنا تھا۔ مقامی لوگوں نے کئی بار شکایات درج کروائی تھیں کہ علاقے میں ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے اور فضا میں دھواں مستقل طور پر موجود رہتا ہے، جس کی وجہ سے بزرگ، بچے اور بیمار افراد سب متاثر ہو رہے ہیں۔ ان تمام شواہد کی روشنی میں فوری طور پر دونوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید