• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان‘ بھارت ایٹمی ممالک‘ جنگ کی گنجائش نہیں‘ فوجی ترجمان

راولپنڈی(اے پی پی )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ درحقیقت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں ہے‘دونوں ایٹمی قوت کے حامل ممالک ہیں‘اگر بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اس کا فوری اور سخت ترین جواب دےگا۔ وہ جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا پاکستان کی طرف سے فوری اور یقینی جواب دیا جائے گا اور انہوں نے متنبہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سنگین کشیدگی باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے بھارت پر ( مقبوضہ کشمیر میں) بھاری فوجی موجودگی کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو داخلی بنانے اور عوام کو ہراساں کرنےکی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہے۔جو کوئی بھی ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا تو ہمارا جواب منہ توڑ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید