• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے میں سب سے زیادہ

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے کی سب بندرگاہوں سے زیادہ ہیں جبکہ اراکین کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گوادر کی ترقی چاہیے تو اس کو ٹیکس فری زون ہونا چاہئے۔جمعرات کو سینیٹ کمیٹی کوحکام نے بتایاکہ چاہ بہاربندرگاہ گوادر پورٹ کے بعد بننا شروع ہوئی اور آج وہ فنکشنل ہے جبکہ گوادر پورٹ آج بھی فنکشنل نہیں ہے، 2009میں گوادر پورٹ پر 70جہاز آئے اور2024ء میں صرف4جہاز آئے‘گوادر پورٹ کے شپنگ چارجز سب سے زیادہ ہیں۔یہ چارجز کسٹم اور گوادر پورٹ اتھارٹی والے لگاتے ہیں۔ کمیٹی ارکان نے کہا کہ گوادر کی ترقی چاہیے تو اس کو ٹیکس فری زون ہونا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید