• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں تقریبات

ملتان،لودھراں، خانیوال، وہاڑی، میلسی، مظفرگڑھ، شجاع آباد، میاں چنوں، چوک سرور شہید (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ، نامہ نگاران) حکومت پنجاب کی ہدایت پر معرکۂ حق میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی یوم تشکر منایا گیا، سرکاری دفاتر میں قومی پرچم لہرائے گئے اور مقررین کی جانب سے مسلح افواج اور حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، گزشتہ روز ملتان ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے پرچم سربلند کیا، تقریب میں سیاسی و مذہبی قیادت سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں یوم تشکر کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، چلڈرن ہسپتال ملتان میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن لاہور کی ہدایت پر "یومِ تشکر" نہایت عقیدت، وقار، اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا، ایم ڈی اے انتظامیہ نے یوم تشکر منانے کے لئے ریلی نکالی اور نوافل ادا کئے گئے، محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام تاریخی فتح پر یوم تشکر منایا گیا ،گورنمنٹ کالج سول لائن ملتان میں پاک فوج کی شاندار فتح کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یومِ تشکرکے عنوان سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ملتان نے "یومِ تشکر" جوش و خروش سے منایا ،خواتین یونیورسٹی میں یوم تشکر منایاگیا اور ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی، تقریب پرچم کشائی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیئے پاکستان کی بہادر افواج کو شاندار فتح عطا کرنے پر خالق کائنات کے حضور یوم تشکر کا انعقاد کیا گیا، تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب خاور شفقت بھٹہ کی ہدایت پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمعۃ المبارک کے روز یوم تشکر منایا گیا، اصلاحی کمیٹی لیبر کمپلیکس کے زیر اہتمام لیبر کمپلیکس میں پاکستان زندہ باد بھارت مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، میپکومیں ملک بھر کی طرح دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے والی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم تشکر منایاگیا، معرکہ حق پر یوم تشکر کی تقریب مسلم کالونی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت محمد اشرف قریشی نے کی مہمان خصوصی حاجی نصیر الدین نسیم تھے،محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پاک فوج کی شاندار کامیابیوں بارے "یوم تشکر" منایا گیا، کامیاب تاریخی آپریشن بنیان مرصوص پر قومی یوم تشکر منانے اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بہاول پور میوزیم بہاول پور کے سبزہ زار میں تقریب پرچم کشائی منعقد کی گئی، لودھراں میں بھی یوم تشکر منایا گیا، ضلع کونسل میں ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے یومِ تشکر کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر نے ایم سی شجاع آباد تقریب میں پرچم کشائی کی، خانیوال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، پولیس گارڈز نے سلامی دی اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم تشکر پر شاندار ریلی نکالی گئی، خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں بنیان مرصوص آپریشن کا تاریخی کامیابی اورافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تحصیل انتظامیہ میاں چنوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ساجدہ رزاق اور ڈی ایس پی میاں چنوں محمد سلیم رتھ کی قیادت میں یوم تشکر ریلی نکالی گئی۔چوک سرور شہید میں بھی ملک بھر کی طرح یوم تشکر بھر پور جوش و جذبہ سے منایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ختم نبوت چوک تک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔میلسی میں بھی شایان شان یوم تشکر منایا گیا۔پرچم کشائی کے بعد ملک کی سلامتی ترقی کے لئے دعا کی گئی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔میلسی میں بھی شایان شان یوم تشکر منایا گیا۔پرچم کشائی کے بعد ملک کی سلامتی ترقی کے لئے دعا کی گئی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ضلع وہاڑی یوم تشکر منایا گیا یوم تشکر پر دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔مظفرگڑھ میں قومی جذبے سے یوم تشکر منایا گیا۔ بعد نماز فجر مساجد میں قرآن خوانی کی گئی اور اللہ کا شکر ادا کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی،ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم تشکر پرشمع روشن کرنیکی تقریب منعقد کی گئی، ڈی پی او آفس کے سامنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں اے ڈی سی جی غلام مصطفی سیہڑ نے شمعیں روشن کیں۔  پاکستان علما کونسل ملتان ڈویژ ن کے زیر اہتمام پیارا وطن پیاری فوج زندہ باد سیمینار مرکز آل محمدﷺ مرکزی جامعہ مسجد سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ بوسن روڈ ملتان میں انعقادپذیر ہوا معروف خطیب پاکستان مولانا ملک عبدالمالک آصف ملتانی صدر پاکستان علماءکونسل ملتان ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج پاکستان ، پاکستان کی سر زمین اور ہمارے گھروں کی محافظ ہے اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
ملتان سے مزید