کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر تفتیشی پولیس نے لڑکی کے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ 299/25میں کارروائی کر کے ملزم روہت کمار ولد دیا رام اور اس کے ساتھی سوجل پرکاش ولد پرکاش کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے مغویہ 20سالہ مصباح دختر جمیل احمد کو بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پر کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔